پنجاب میں ڈینگی کے مزید 14 نئے مریض سامنے آ گئے

پیر 9 دسمبر 2013 16:47

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 9 دسمبر 2013ء) پنجاب میں ڈینگی کے مزید 14 نئے مریض سامنے آ گئے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق نئے مریضوں میں سے13کا تعلق لاہور اور ایک کا راولپنڈی سے ہے میوہسپتال لاہور میں9،گنگا رام میں ایک اور مختلف نجی ہسپتالوں میں 3مریض لائے گئے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں سامنے آنے والا مریض ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ پنجاب میں رواں سال مجموعی طور پر 2563افراد ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہوئے ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ سردی بڑھنے پر آئندہ چند دن میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں مزید کمی ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :