کراچی، صفائی وستھرائی ،اسٹریٹ لائٹس کی درستگی اور صحت مند ماحول کے قیام کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے، غلام رسول

منگل 10 دسمبر 2013 17:30

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10دسمبر 2013ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہاہے کہ کرسمس سے قبل ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کے تمام زونز میں مسیحی ملازمین کو تنخواہ کی ادائیگی یقینی بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ کرسمس سے قبل مسیحی بستیوں اور گرجا گھروں کے اطراف بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کئے جائیں صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری کے اسٹریٹ لائٹس کی درستگی اور صحت مند ماحول کے قیام کو یقینی بنا نے کے لئے گلیوں اور محلوں کی سطح پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے شاہ فیصل زون میں کرسمس اور بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں شاہ فیصل زون ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ سمیت دیگر محکموں کے افسران موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے افسران پر زور دیا کہ وہ عوامی خدمات کی انجام دہی کو احسن طریقے سے پوری تندہی کے ساتھ انجام دیں صحت مند ماحول کے قیام کے لئے تمام علاقوں میں صفائی وستھرائی کے نظام کو بہتر بنا نے کے لئے خصوصی انتظامات کے ساتھ انسداد ڈینگی کے لئے گلیوں اور محلوں کی سطح پر تواتر کے ساتھ مکھی مچھروں کے خاتمے اور افزائش کو روکنے کے لئے جراثیم کش ادویات کا اسپرے انجام دیا جائے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی غلام رسول نے کہاکہ ملازمین کو وقت پر تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے تمام زونز حکمت عملی ترتیب دیں اور بہتر خدمات کی انجام دہی کے ساتھ ملازمین کو ہر ماہ مقررہ وقت پر تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :