ریاست ہسپتال اینڈ ڈائیلاسز سنٹر میرپور میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ،ساڑھے چار سو سے زائد مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا اور لاکھوں روپے کی ادویات مفت تقسیم کی گئیں

بدھ 11 دسمبر 2013 13:16

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11دسمبر 2013ء)ریاست ہسپتال اینڈ ڈائیلاسز سنٹر میرپور میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا فری میڈیکل کیمپ میں ساڑھے چار سو سے زائد مریضوں کا مفت چیک اپ بھی کیا گیا اور لاکھوں روپے کی ادویات مفت تقسیم کی گئیں اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ریاست علی چوہدری سابق صدر پی ایم اے، ڈاکٹر ندیم فضل داداور اسد علی چوہدری صدر نیشنل یوتھ فورم نے کہاکہ معاشرے کے ہر صاحب حیثیت فرد کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ غریب طبقات کو ہر طرح کی مدد فراہم کرے یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے عائد کردہ فرض ہے کہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی مدد کی جائے میرپور میں اگرچہ ایک طرف ایسے تارکین وطن موجودہیں جو بہت امیر ہیں لیکن ایسی اکثریت بھی یہاں آباد ہے جو علاج معالجے کے لئے مناسب سہولیات کی ادائیگی سے قاصر ہے اسی مقصد کے لئے ہم نے ریاست ہسپتال ڈائیلاسز سنٹر میرپور میں ”فری میڈیکل کیمپس“ کا آغاز کر دیا ہے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

فری میڈیکل کیمپ صبح نو بجے سے لے کر رات گئے جاری رہا اور اہلیان علاقہ نے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں اس کیمپ کے آغاز کو انتہائی خوش آئند قرار دیا ۔