ہدایتکار فیصل بخاری اپنی فلم ” سلطنت “ کے آخری سپیل کی شوٹنگ کیلئے رواں ماہ میں دبئی روانہ ہونگے

جمعرات 12 دسمبر 2013 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12دسمبر 2013ء) نامور ہدایتکار فیصل بخاری اپنی فلم ” سلطنت “ کے آخری سپیل کی شوٹنگ کیلئے رواں ماہ میں دبئی روانہ ہونگے ۔ جہاں وہ اپنی فلم کے دو گانوں کی شوٹنگ کریں گے ۔ فلم کے دونوں گانوں کے لئے کوریو گرافر اور ڈانس کورس میں حصہ لینے والی ماڈل بھارت سے آئیں گی ۔

(جاری ہے)

فیصل بخاری جنوری 2014ء میں فلم کا کیمرہ کلوز کر دیں گے ۔ فلم کی کاسٹ میں مونا لیزا ، صلہ حسین ، اسلم بھٹی ، احسن خان ، نیئر اعجاز ، اجیتہ کور اور بھارتی اداکارہ شویتا تیواری سمیت دیگر بھارتی اداکار شامل ہیں ۔ پاکستان میں فلم سلطنت کو ریلیز کرنے کیلئے حقوق چیئرمین فلم ڈسٹری بیوٹر چوہدری اعجاز کامران ہیں ۔فلم کو عید الفطر پر نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :