امرود ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے نہایت مفید ہے‘حکماء

جمعرات 12 دسمبر 2013 17:05

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12دسمبر 2013ء) ترگرم مزاج کا حامل پھل امرود فرحت بخش اور لذت سے بھر پور ہے یہ بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے نہا ٰیت مفید اور موثر ہے ،امرود میں وٹامن سی اور اے پائے جاتے ہیں جو جسم میں بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں ۔امرود کا جوس پھل کے مقابلے میں زیادہ ہضم ہوتا ہے اور جگر کی سستی اور جلد کی خرابیوں کیلئے مفید پایا جاتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ماہرین علاج بالغذا حکیم محمد فیصل طاہر صدیقی، پروفیسر حکیم محمد افضل میو ، حکیم سید عارف رحیم ،حکیم غلام فرید میر ، حکیم سید مبارز رحیم اور حکیم شاہد لطیف رانا نے دواخانہ باب الفضل پرانی انار کلی لاہورمیں امرود کی افادیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔حکماء نے کہا کہ امرود کا سکوائش تیار کرنے کے لیے پکے ہوے امرود کے پھل کو دو حصوں میں کاٹ کر بیج نکال دیں سکوائش کیلئے امرود کاگودا یک کلو گرام ،پوتاشیم میٹابائی سلفیٹ 3.5گرام ،پانی 2لیٹر اور سٹرک ا یسڈ 55گرام لیں ،امرود کے گودے والے حصے کا وزن کر کے اس کا دگنا پانی ملا کر شیکر کی مدد سے رس تیا ر کر لیں ،رس میں چینی اور سٹرک ایسڈ ڈال کر اچھی طرح ہلا ئیں اور بعد میں ململ کپڑے سے گزار کر صاف کر لیں ۔

(جاری ہے)

اب ا سے محفوظ کرنے کے لیے پوٹاشیم میٹا بائی سلفیٹ کی مطلوبہ مقدارتھوڑے سے پانی میں حل کر کے سکوائش شامل کر دیں اور بوتلیں بھر لیں۔