پاکستان میں ٹی بی مرض کو کنٹرول کرنے کیلئے حکومت خصوصی اقدامات کررہی ہے ۔ نصیر خان

صحت کے بجٹ کو 3.4 بلین سے بڑھا کر 8 بلین روپے کردیا گیا ہے ۔ٹی بی کنٹرول سیمینار سے خطاب

منگل 27 مارچ 2007 15:57

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین27 مارچ 2007) وفاقی وزیر صحت محمد نصیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹی بی ایک سنگین مسئلہ ہے لیکن اس پر حکومت قابو پانے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز مقامی ہوٹل میں ٹی بی قابل علاج سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی بی کا علاج موجود ہے اور حکومتی سطح پر مفت علاج کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب میں نے وزارت صحت کا چارج سنبھالا تو اس وقت صحت کا بجٹ 3.4 بلین روپے تھے جو اب 8بلین روپے ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ 106 بلین روپے کے پراجیکٹ منظور ہوچکے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت ٹی بی کے بارے میں گلوبل فنڈ56 ملین ڈالر کی خطیر رقم موجود ہے ٹی بی کی تشخیص بہت آسان ہے۔ صحت کے مراکز موجود ہیں اور اس بارے میں عالمی ادارہ صحت اور نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام نے ڈاٹس طریقہ علاج وضع کیا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے پاکستانی نمائندے ڈاکٹر احمد بیلے نے کہا کہ پاکستان میں ٹی بی کی شرح ہائی رسک ہے اور حکومت اس پر قابو پان یکی کوشش کررہی ہے اس سلسلے میں حکومت صحیح سمت میں جارہی ہے انہوں نے انکشاف کیا کہ پاکستان ٹی بی کے لحاظ سے ساتویں نمبر پر ہے جبکہ افریقہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :