صوابی ، فائرنگ سے پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور دو پولیس اہلکار جاں بحق ، سرچ آپریشن شروع کردیا گیا،جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت افتخار اور اعجاز کے ناموں سے ہوئی ہے ،ذرائع

جمعہ 13 دسمبر 2013 14:35

صوابی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13دسمبر 2013ء) صوبہ خیبر پختوا کے ضلع صوابی میں فائرنگ سے پولیو ٹیم کی حفاظت پرمامور 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پولیس حکام کے مطابق صوابی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور 2 پولیس اہلکار گشت کر رہے تھے کہ نامعلو افراد نے ٹوپی روڈ پر فائرنگ کر کے 2 پولیس اہلکاروں کو جاں بحق کر دیا اور فرار ہو گئے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت افتخار احمد اور اعجاز احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :