لاہور میں ڈینگی کے مزید کیسز سامنے آگئے

جمعہ 13 دسمبر 2013 14:55

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13دسمبر 2013ء) لاہور میں ڈینگی کے 7 نئے کیس سامنے آگئے ہیں جس کے بعد پنجاب میں کی کل تعداد چھبیس سو کے قریب پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ، یہ مریض میو اسپتال ،سروسزاسپتال ،واپڈا اسپتال میں زیر علاج ہیں،رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 2 پزار594 ہوگئی ،لاہور میں اب تک ایک ہزار400 سے زائد افراد اور راولپنڈی میں 850ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں،ڈینگی سے 18 افراد جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :