ڈینگی تدارک کے حوالے سے تمام ڈیپارٹمنٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ،ڈی سی او قصور کا محکمہ ہاؤسنگ ‘میوزیم ‘نیشنل بینک ‘پولیس مال گودام ‘ٹی ایم اے کے دفاتر سے مچھر کی افزائش پر سخت نوٹس

جمعہ 13 دسمبر 2013 16:29

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13دسمبر 2013ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر قصور سید جاوید اقبال بخاری کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے حوالے سے تمام ڈیپارٹمنٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ای ڈی او سی ڈی ڈاکٹر ظفر اقبال شاکر ‘ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر ذوالفقار علی بھنگو ‘ای ڈی او زراعت چوہدری بشیر احمد‘اسسٹنٹ کمشنر زقصور ‘پتوکی ‘چونیاں ‘کوٹ رادھا کشن ‘ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر انجم جمال ‘اینٹا مالوجسٹ محمد خرم ‘ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اکبر مراد ‘ڈی او وائلڈ لائف تنویر احمد جنجوعہ ‘ڈی او لائیو سٹاک ‘ڈی او زراعت (توسیع ) ‘ڈی او فشریز ‘ڈی او ماحولیات ‘محکمہ پولیس ‘ریسکیو 1122 اور دیگر صوبائی اور ضلعی ڈیپارٹمنٹس کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران نے ہر ڈیپارٹمنٹ کی ڈینگی تدارک کے حوالے سے ہفتہ وار کارکردگی بارے بریفنگ دی ۔اینٹا مالوجسٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے میں ضلع بھر کے سرکاری دفاتر کے معائنہ کے دوران محکمہ ہاؤسنگ قصور ‘میوزیم قصور‘نیشنل بینک قصور ‘پولیس مال گودام چونیاں ‘ٹی ایم اے چونیاں ‘تحصیلدار آفس چونیاں کے دفاتر میں مچھر کی افزائش کے مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جس پر ڈی سی او قصور نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ان تمام ڈیپارٹمنٹس کے افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا اور اینٹا مالوجسٹ کو ہدایت کی کہ باقی بھی تمام سرکاری دفاتر کا معائنہ کریں اور آئندہ میٹنگ میں رپورٹ دیں ۔

ڈی سی او نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے دفاتر میں صفائی کا سرٹیفکیٹ مہیا کریں اور اگر اسکے بعد بھی مچھر کی افزائش کی جگہ دریافت ہوئی تو اس ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی جائیگی ۔ محکمہ صحت کے افسران نے مزید بتایا کہ انڈور سرویلنس کو مزید بہتر بنانے کیلئے لیڈ ی ہیلتھ سپروائزر کو ٹریننگ دے دی گئی ہے اور آئندہ تمام انڈور ٹیمز سروے کے دوران ڈور مارکنگ کیا کرینگی۔

متعلقہ عنوان :