کرپشن اور بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو ملکر کام کرنا ہوگا ‘شاہد یعقوب

جمعہ 13 دسمبر 2013 16:29

قصور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13دسمبر 2013ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن قصور شاہد یعقوب نے کہا ہے کہ کرپشن اور بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے معاشرے کے تمام طبقات کو ملکر کام کرنا ہوگا ۔عوام بدعنوان افسروں ‘اہلکاروں اور رشوت مافیا بارے معلومات فراہم کرکے اپنا قومی فرض پورا کریں ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے گزشتہ روز انسداد رشوت ستانی کے سلسلے میں نکالی گئی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

واک اینٹی کرپشن آفس قصور سے شرو ع ہو کر کچہری تک نکالی گئی ۔ واک کے شرکاء نے مختلف پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر رشوت کے خاتمے کیلئے پیغامات درج تھے ۔ شاہد یعقوب نے مزید کہا کہ رشوت ایک لعنت ہے جس نے ملک کو دیمک کی طرح کھوکھلا کر دیا ہے اس لئے اب ضروری ہے کہ عوام کرپشن اور بدعنوانی کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے ۔

متعلقہ عنوان :