Live Updates

عمران خان کا خیبرپختون خوا میں انسداد پولیو مہم کی قیادت خود کرنے کا اعلان

جمعہ 13 دسمبر 2013 21:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13دسمبر۔2013ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے آئندہ ہفتے سے خیبرپختونخوا میں انسداد پولیو پروگرام کی خود قیادت کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کا آغاز وہ خود کریں گے جس کا مقصد پولیو ورکز جو کہ مسلسل دھمکیوں کا سامنا کر رہے ہیں ان کا کا مورال بلند ہوسکے، ہمیں اپنا مستقبل مفلوج ہونے سے بچانے کے لیے اس بیماری سے ہرصورت چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا، میں پوری تحریک انصاف کی جانب سے خیبرپختون خوا میں اس مہم کی قیادت کروں گا۔

انہوں نے تمام سیاسی اور مذہبی قیادت کو اپنے ساتھ اس مہم میں شمولیت کی دعوت بھی دی۔عمران خان نے نے کہا کہ اگر پاکستان اپنے انسداد پولیو پروگرام کی جانب سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتا تو اسے عالمی سطح پر بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور یہ چیز بیرون ملک سفراور کام کرنے والے پاکستانیوں پر بھی اثرانداز ہوگی۔ انہوں نے صوابی اور خیبر ایجنسی میں پولیو رضاکاروں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت سے حملہ آووروں کی گرفتاری اور پولیو رضاکاروں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات