صوابی اور خیبر ایجنسی میں پولیو مہم کے دوران موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد

ہفتہ 14 دسمبر 2013 12:13

صوابی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14دسمبر 2013ء) صوابی اور خیبرایجنسی میں پولیو ٹیموں پر فائرنگ کے بعد بھی مہم جاری رکھنے کا فیصلہ،صوابی کے بعض علاقوں میں مہم کے دوران موٹر سائیکل چلانے پر پابندی رہے گی۔

(جاری ہے)

صوابی اور خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود میں گزشتہ روز نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار اور ایک پولیو ورکر جاں بحق ہو گیا تھا جس کے بعد خیبرایجنسی میں رضاکاروں نے انسداد پولیو مہم میں حصہ لینے سے انکار کر دیا۔پولیٹیکل انتظامیہ اور رضاکاروں کے درمیان مذاکرات کے بعد رضا کار مہم دوبارہ شروع کرنے پر آمادہ ہو گئے۔صوابی میں بھی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تحصیل ٹوپی میں پولیو مہم کے دوران موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :