نسوار استعمال کرنیوالے 80فیصد افراد کومسوڑھوں کے کینسر کے خطرات لاحق ہوتے ہیں ، رپورٹ ،صوبے کے دیہی علاقوں میں رہنے والوں کی بڑی تعداد نسوار استعمال کرتی ہے ،ذرائع

ہفتہ 14 دسمبر 2013 14:00

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14دسمبر 2013ء) نسوار استعمال کرنیوالے 80فیصد افراد کومسوڑھوں کے کینسر کے خطرات لاحق ہوتے ہیں ۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق نسوار استعمال کرنے والے 80فیصد افراد کومسوڑھوں کے کینسر کے خطرات لاحق ہوتے ہیں۔طبی ماہرین کے مطابق نسوار صحت کے لیے سگریٹ کے مقا بلے میں پانچ گنا زیادہ خطرناک ہے۔

(جاری ہے)

خیبر پختون خوا صوبے کے دیہی علاقوں میں رہنے والوں کی بڑی تعداد نسوار استعمال کرتی ہے انہیں اس بات کو ئی علم نہیں کہ چند لمحے سکون فراہم کرنے والا یہ نشہ ان کی زندگی کے دنوں کوکم کردیتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق نسوارکا استعمال دانتوں، گلے اور مسوڑھوں کیلئے ہی خطرناک نہیں بلکہ انہیں پھیپھڑوں کا مرض بھی لاحق ہوسکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق نسوار سمیت کسی بھی نشے کو چھوڑنا آسان نہیں تاہم لوگوں کو آگہی مہم کے ذریعے نسوار کے حقیقی خطرات سے باخبر کیا جائے تو کئی قیمتی زندگیوں کو بچایا جاسکتا ہے۔