انڈونیشیا‘برڈفلووائرس سے 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق

بدھ 28 مارچ 2007 11:06

جکارتہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین28 مارچ 2007) انڈونیشیا میں برڈفلو وائرس سے مزید تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ‘ وائرس کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 69 ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے وزیر صحت نے تصدیق کی ہے کہ سماٹرہ میں 22 سالہ خاتون ،جاوا میں 15 سالہ لڑکے اور مشرقی جاوا میں 40 سالہ شخص کی اموات برڈ فلو وائرس سے ہو ئی ہیں ۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق سال 2003میں سامنے آنیوالے وائرس سے اب تک دنیابھر میں 169 افراد مارے جا چکے ہیں جس میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک انڈونیشیا ہے۔

متعلقہ عنوان :