مظفرآباد ‘صاف پانی نہ ہونے سے ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسز آزادکشمیراورمیڈیکل سپیشلسٹ سی ایم ایچ مظفرآباد بھی وائرس کاشکارہوگئے

پیر 16 دسمبر 2013 15:37

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16دسمبر 2013ء) لچھراٹ ویلفیئرآرگنائزیشن آزادجموں وکشمیر کاایک اہم اجلاس قاضی انصرحسین منعقد ہوا اجلاس میں سماجی معاملات کاجائزہ لیاگیا اوراس امرپرافسوس کااظہارکیاگیا کہ مظفرآباد میں گردوغبار ، آلودگی اورصاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسز آزادکشمیراورمیڈیکل سپیشلسٹ سی ایم ایچ مظفرآباد بھی وائرس کاشکارہوگئے حکومت متعلقہ ادارہ جات لوگوں کوبنیادی سہولیات دینے میں ناکام ہوچکے ہیں ان کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں محکمہ صحت عامہ ضلاع مظفرآباد فوری آپریشن کرے اورایسیافراد کے خلاف کارروائی کرے جوبیماریاں پھیلانے کاسبب بن رہے ہیں اگر کارروائی نہیں کرسکتے تومستعفی ہوجائیں ۔

متعلقہ عنوان :