کراچی: احسن آباد میں پولیو ٹیم پر حملہ، مقابلے میں 1ملزم ہلاک، دوسراگرفتار

منگل 17 دسمبر 2013 16:37

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17دسمبر 2013ء) احسن آباد میں پولیس نے مقابلے میں ایک ملزم کو ہلاک اور دوسرے کو گرفتار کرکے پولیو ورکرز ٹیم پر حملے کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس کے مطابق مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیو ورکرز ٹیم پر حملہ کردیا۔

(جاری ہے)

ملزمان سے پولیس کا مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک مبینہ ملزم ہلاک ہوگیاجبکہ دوسرے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک اور گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا نام امیرحمزہ معلوم ہوا ہے جبکہ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت مصباح کے نام سے ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :