Live Updates

پولیو ورکرز پر حملے روکنے کی اپیل کے بعد طالبان کی عمران خان کو دھمکیاں

جمعرات 19 دسمبر 2013 11:46

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19دسمبر 2013ء) پولیو ورکرز پر حملے روکنے کی اپیل کے بعد طالبان نے عمران خان کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ دھمکیوں کے باوجود پولیو مہم جاری رکھی جائے گی۔ عمران خان نےپھول برسائے توجواب میں پتھرآئے۔ حملے روکنے کی اپیل کی تودھمکیاں ملنے لگیں۔ تحریک انصاف کی رہنماشیریں مزاری کا کہنا ہے دھمکیوں کی پرواہ نہیں، پولیومہم جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

شیریں مزاری نےبتایاکہ عمران خان کوکالعدم انصارالمجاہدین کی طرف سے دھمکیاں دی گئی ہیں مگرعمران خان ہمیشہ فرنٹ فٹ پر کھیلنے والے ہیں۔ دھمکیوں سےڈرنےوالے نہیں۔ اس سے قبل عمران خان نےنوشہرہ میں پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیو ورکرز پر طالبان اور دیگر گروپوں کےحملے اسلام اور انسانیت، کے خلاف ہیں، وہ یہ حملے روک دیں۔ عمران خان نے کہا کہ پولیو ورکرز پر حملے روکنے کیلئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو خیبر پختونخوا کے لوگ غیر ملکی ویزوں سے محروم ہو سکتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات