Live Updates

عمران خان دھمکیوں کے باوجود پولیو مہم کی حمایت جاری رکھیں گے ، پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،شفقت محمود ،حکومت نے سفر کے دوران دی جانے والی سکیورٹی بھی واپس لے لی ، انٹرویو

جمعرات 19 دسمبر 2013 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18دسمبر۔2013ء) تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ عمران خان انسدادِ پولیو مہم کی حمایت پر دھمکیوں کے باوجود پولیو مہم کی حمایت جاری رکھیں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہاکہ عمران خان انسدادِ پولیو مہم میں بدستور فعال کردار ادا کرتے رہیں گے اور اس سے پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

شفقت محمود نے کہاکہ افسوس کی بات یہ ہے کہ بجائے سکیورٹی میں اضافہ کرنے کے حکومت نے اسی موقع پر عمران خان کی بنی گالا میں واقع رہائش کے علاوہ ان کے سفر کے دوران دی جانے والی سکیورٹی بھی واپس لے لی ہے۔اس سے قبل تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ عمران خان کو شدت پسند تنظیم انصار المجاہدین کی جانب سے دھمکی دی گئی ہے۔شیری مزاری کے مطابق فاٹا سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق پولیو ٹیم کے بارے میں اعلان کی وجہ سے عمران خان کی جان کو انصار المجاہدین سے خطرہ ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :