پولیوسے بچاؤکے قطرے غیر اسلامی نہیں ،مولانا سمیع الحق ، عالمی ادارہ صحت اور غیر سرکاری تنظیمیں پولیو سے بچاؤ کی مہم کے مخالفین اور ناقدین کے تحفظات دورکریں ، صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 20 دسمبر 2013 14:59

نوشہرہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20دسمبر 2013ء) جمعیت علمائے اسلام (س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ پولیوسے بچاؤکے قطرے غیر اسلامی نہیں۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برصغیر میں تمام مذاہب کے دانشوروں نے پولیو سے بچاؤ کی مہموں کی متفقہ طور پر حمایت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے غیر اسلامی نہیں ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ عالمی ادارہ صحت اور دوسری غیرسرکاری تنظیموں پر زوردیا کہ وہ پولیو سے بچاؤ کی مہم کے مخالفین اور ناقدین کے تحفظات دورکریں۔

متعلقہ عنوان :