مریض کی ہلاکت کا مقدمہ، شکیل آفریدی کیخلاف کیس کی سماعت نہ ہوسکی

جمعہ 20 دسمبر 2013 16:09

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20دسمبر 2013ء) کالعدم تنظیموں سے تعلق کے جرم میں سزا پانے والے ڈاکٹر شکیل آفریدی پر غلط علاج کرنے کے نتیجے میں مریض کی ہلاکت کے مقدمہ کی سماعت سنٹرل جیل پشاور میں نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

سنٹرل جیل پشاورمیں کالعدم تنظیموں سے تعلق کے جرم میں قید ڈاکٹر شکیل آفریدی پر خیبر ایجنسی کی خاتون نصیب گل نے اپنے بیٹے سلیمان کے غلط آپریشن کے نتیجے میں ہلاکت کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ڈاکٹر شکیل آفریدی کے وکیل قمر ایڈووکیٹ نے بتایا کہ سنٹرل جیل پشاور کی انتظامیہ نے مقدمہ کی سماعت سے لاعلمی کا اظہار کیاہے۔ دوسری جانب سپرنٹنڈنٹ جیل پشاور اعتزاز احمد کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ کی طرف سے عدالت لگانے پر انہیں جیل میں تمام سہولیات فراہم کی جائینگی۔

متعلقہ عنوان :