نیلم میں صحت عامہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ، ملازمین کی حاضری اطمینان بخش

جمعہ 20 دسمبر 2013 16:11

مظفرآباد/نیلم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20دسمبر 2013ء)نیلم میں صحت عامہ کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ، ملازمین کی حاضری اطمینان بخش ہے ،اپرنیلم اور لوہرنیلم میں عرصہ تعیناتی کے بعد تین بار مختلف سنٹروں کاوزٹ کرکے حاضری چیک کی گئی ہے ڈاکٹرکامران ریاض ڈار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نیلم نے بتایا کہ ادویات ، پی پی ایچ آئی ، بی ایچ یو کوفراہم کررہاہے مانیٹرنگ کا نظام مزید بہتر کیاجارہاہے ، ڈی ایچ کیو ہسپتال کا سیٹ اپ اپنے طورپر عوام کوصحت کی سہولیات فراہم کررہاہے ، حکومت اورمحکمہ سٹاف کی کمی کو پورا کررہاہے ،چیف سیکرٹری آزادکشمیر نے تمام ادارہ جات صحت عامہ BHUوغیرہ میں ڈاکٹر ز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی تعیناتی کاوعدہ کیاہے اورپنجاب کے برابر سٹاف مہیا اور مراعات دی جائیں گی ، اس وقت سٹاف کی کمی ضرور ہے مگرموجودہ سٹاف اپنے فرائض بطریق احسن انجام دے رہاہے ۔