سید علی گیلانی بدستور نظر بند،باجماعت نماز کی ادائیگی سے محروم ،مسلسل نظربندی کا کوئی آئینی، قانونی یا اخلاقی جواز نہیں ،آزادی پسند رہنماء کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں،حریت کانفرنس

ہفتہ 21 دسمبر 2013 13:33

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21دسمبر 2013ء) چیئرمین حریت کانفرنس سید علی گیلانی بدستور نظر بندہونے کے باعث باجماعت نماز کی ادائیگی سے محروم ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطاق ریاستی انتظامیہ نے چیئرمین حریت کانفرنس سید علی گیلانی کو گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر گھر میں نظر بند کردیا جس کے باعث حریت چیئرمین باجماعت نماز ادا کرنے سے بھی محروم ہیں جبکہ ان پر ہر قسم کے جلسے جلوسوں اور ریلیوں میں شرکت پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ حریت کانفرنس نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس مسلسل نظربندی کا کوئی آئینی، قانونی یا اخلاقی جواز نہیں ہے اور اس کی وجہ سے آزادی پسند راہنما کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :