Live Updates

تحریک انصاف آج مہنگائی کم کرنے کے حوالے سے اپنا معاشی ایجنڈا عوام کے سامنے پیش کریگی،حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ متوسط طبقے کیلئے زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے‘ سعدیہ سہیل رانا

ہفتہ 21 دسمبر 2013 14:26

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21دسمبر 2013ء) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف آج ( اتوار ) مہنگائی کم کرنے کے حوالے سے اپنا معاشی ایجنڈا عوام کے سامنے پیش کرے گی،موجودہ حکومت ناکام ترین حکومت ہے اور ہر محاذ پر بْری طرح ناکام ہو چکی ہے، حکمران صرف بڑھکیں مارنے میں مصروف ہیں، ملکی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہے، تحریک انصاف ہی قومی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے، انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں ایک دن ملک کی تقدیر ضرور بدلیں گے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عام انتخابات میں عوام سے کئے ہوئے وعدوں کی پاسداری کرنے کی بجائے عوامی مسائل میں اضافہ کیا، غربت مہنگائی، دہشت گردی، لاقانونیت، بدامنی کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کرنے ہوں گے، حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ متوسط طبقے کے لئے زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات