ملکی مسئلہ صحت طب یونانی کو فروغ دیئے بغیر حل نہیں ہو سکتا ‘ پاکستان طبی کانفرنس

ہفتہ 21 دسمبر 2013 15:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21دسمبر 2013ء) ملکی مسئلہ صحت طب یونانی کو فروغ دیئے بغیر حل نہیں ہو سکتا -پاکستان طبی کانفرنس اطباء پاکستان کی ملک گیر نمائندہ تنظیم ہے جو ملکی مسئلہ صحت کے حل اور طب و اطباء کے مسائل کے حل کے لیے مصروف عمل ہے ۔ان خیالات کا اظہار حکیم محمد جاوید رسول صدر پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن نے طب یونانی کے قومی دن کے حوالہ سے منعقدہ ایک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت سب کے لیے کا نعرہ اسی وقت شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے جب علاقائی طریقہ ہائے علاج کو فروغ دیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ طب یونانی اس خطے کا قدیم ترین اور سائنٹفک طریقہ علاج ہے جس میں اللہ کے فضل سے ہر مرض کا علاج موجود ہے ۔ا س موقع پرحکیم احمد حسن نوری ، حکیم عطا ء الرحمان صدیقی ،حکیم امجد وحید بھٹی ، حکیم مدثر مظفر سواتی ، حکیم افضل میو، حکیم سید عمران فیاض اور دیگر احباب نے بھی اظہار خیال کیا ۔

(جاری ہے)

حکیم محمداحمد سلیمی جنرل سیکریٹری پاکستا ن طبی کانفرنس لاہور ڈویژن نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹس کے مطابق برصغیر پاک و ہند میں طب یونانی ہی سستا ، آسان اور سہل الحصول طریقہ علاج ہے یہ عام آدمی کی پہنچ میں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کثیر آبادی روائتی طریقہ ہائے علاج سے استفادہ کرتی ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستا ن کے مسئلہ صحت کو حل کرنے کے لیے ملک میں طب یونانی کی مکمل سرپرستی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :