کوئٹہ: پولیو مہم ایک ہفتے کیلئے ملتوی

اتوار 22 دسمبر 2013 21:17

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر۔2013ء) صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں پولیو مہم ایک ہفتے کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ جبکہ باقی اضلاع میں پولیو مہم شیڈول کے مطابق ہی کل شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے مطابق امام حیسن رضی اللہ تعالی عنہ کے چہلم کے جلوس اور 25 دسمبر کو عام تعطیل کے باعث صوبائی دارلحکومت میں پولیو مہم ایک ہفتے کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے۔ جبکہ دیگر بیس اضلاع میں پولیو مہم شیڈول کے مطابق کل شروع ہو کر 25دسمبر کو اختتام پذیر ہو گی۔