Live Updates

انضمام الحق میں حکمت عملی تیار کرنے کی دماغی صلاحیت ہی نہیں ہے شکست کی ذمہ داری ان پر ہے،عمران خان

جمعرات 29 مارچ 2007 13:49

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مارچ۔2007ء) 1992عالمی کرکٹ ورلڈ کپ کے فاتح پاکستانی کپتان عمران خان نے پاکستان آئرلینڈ میچ فکس ہونے کی افواہوں کو بے بنیادقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انضمام الحق کی جانب سے ٹیم میں جو خوف کا کلچر پیدا کیاگیاتھا وہی ورلڈ کپ سے پاکستان کے باہر ہونے کاذمہ دار ہے ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ یہ بالکل ناسمجھی ہے میں اس پر یقین نہیں کرسکتا میں سمجھتا ہوں کہ میچ فکسنگ ہنسی کرونئے کے ساتھ ہی ختم ہوگئی انہوں نے کہا کہ یہ غلط ہے کہ ٹیمیں جان بوجھ کرہار رہی ہیں انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے ذمہ دار انضمام الحق ہیں جوہرفیصلہ خود کرتے ہیں انہوں نے کبھی کوئی فیصلہ کوچ باب وولمر کو بھی نہیں دیا تھا عمران خان نے کہا کہ میں باب وولمر پر اس لیے تنقید کرتا تھا کیونکہ میرا خیال تھا کہ وہ ٹیم کی حکمت عملی کے ذمے دار تھے کیونکہ انضمام الحق کے پاس حکمت عملی تیار کرنے کی دماغی صلاحیت ہی نہیں ہے انہوں نے کہا کہ انضمام الحق نے انہیں بتایاتھا کہ ٹیم کے تمام فیصلے وہ تنہا ہی کرتے ہیں بک میکر اس نے سوال تھا کہ باب وولمر کا کیا رول ہے تو انہوں نے کہا کہ میں جہتا ہوں وہ کرتے ہیں وہ فیلڈنگ پریکٹس کرواتے ہیں اور ڈریسنگ روم میں ہم آہنگی کا ماحول پیدا کرتے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات