بھارت ، ریاست بہار کے مخصوص علاقے میں شدید دماغی بخار سے سات بچے زندگی کی بازی ہار گئے

منگل 24 دسمبر 2013 13:56

ارریہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24دسمبر 2013ء) بھارت کی ریاست بہار کے ایک مخصوص علاقے میں شدید دماغی بخار سے سات بچے زندگی کی بازی ہار گئے میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کے شمالی علاقے میں ارریہ ضلعے کے بیلوا ڈویڑن کی رہنے والی چھ سالہ ندا پروین کی موت ہو ئی۔بہار سے صحافی منیش شنڈلیا نے بتایا کہ ندا کی موت کے بعد ریاست میں دماغی بخار سے مرنے والے بچوں کی تعداد اب 7 ہو گئی ہے۔

بچوں کی موت کا سلسلہ گذشتہ منگل سے شروع ہوا۔ سب سے پہلے ہڈیا پنچایت کے موربلّا گاوٴں میں رہنے والی ایک بچی شادیہ کی موت کی خبر آئی۔ پھر اسی پنچایت سے مزید دو اموات کی خبر آئی۔ویکسینیشن کے بعد ہونے والی اموات کے بعد اب یہ معاملہ مزید سنگین ہو گیا تاہم ضلع کے سول سرجن بی کے ٹھاکر نے اس خدشہ کو مکمل طور پر خارج کر دیا کہ یہ اموات ٹیکے کے ضمنی اثرات کی وجہ سے ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

حیات پور پنچایت میں بھی دماغی بخار سے دو بچوں کی موت ہو گئی۔ بیلوا کی رہنے والی ایک دیگر بچی کی موت ہو گئی۔ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر اور انچارج ضلع مجسٹریٹ پربھات کمار مہتا نے کہا کہ مرنے والے بچوں میں اے ای ایس کی علامات پائی گئی ہیں۔ اس بیماری سے متاثر نو دیگر بچوں کا علکل اڑریہ ضلع میں جاری ہے ان کے علکل کے لیے ہسپتال میں خصوصی انتظام کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :