برطانوی باکسرعامر خان کا پاکستان میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کیلیے فاوٴنڈیشن بنانے کا اعلان

بدھ 25 دسمبر 2013 13:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25دسمبر 2013ء) عالمی شہرت یافتہ برطانوی باکسرعامر خان نے پاکستان میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں بہتری کیلیے فاوٴنڈیشن بنانے کا اعلان کردیا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پاکستان میرے آبا وکلداد کا وطن ہے، یہاں کی مٹی مجھے اپنی طرف کھینچ لاتی ہے، عوام سے مل کر دلی سکون ملتا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے، میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس مقصد کیلئے ایک فاؤنڈیشن بناؤں گا، جس کیلئے اکٹھا ہونے والا فنڈ پاکستانی بچوں کیلئے بہترین تعلیم اور غریب لوگوں کی صحت پر خرچ ہوگا، برطانوی باکسر نے کہاکہ جب بھی فارغ وقت ملے پاکستان کا رخ کرلیتا ہوں، یہاں عوام سے جو پیار ملتا ہے اسے بھلا نہیں سکتا۔

متعلقہ عنوان :