برطانیہ ، ڈاکٹر کو مریض کے جگر پر اپنے نام کا مخفف کندہ کرنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا

بدھ 25 دسمبر 2013 13:05

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25دسمبر 2013ء) برطانیہ میں ایک ڈاکٹر کو ایک مریض کے جگر پر اپنے نام کا مخفف کندہ کرنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی ہاسپیٹلز برمنگم این ایچ ایس فاوٴنڈیشن ٹرسٹ نے تصدیق کی کہ وہ برمنگم کے کوئین الزبتھ ہسپتال کے ایک سرجن کے خلاف الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے بعد میں ایک اور سرجن نے جب اس مریض کا معمول کا آپریشن کیا تو اسے مریض کے جگر پر اس سرجن کے نام کے ابتدائی حروف کندہ کیے ہوئے نظر آئے۔ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کی تکمیل تک سرجن کو معطل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :