حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی قربانی کسی ایک مکتبہ فکر کے لئے نہیں پورے عالم اسلام کے لئے تھی‘سید محمود بخاری

بدھ 25 دسمبر 2013 15:25

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25دسمبر 2013ء) حضرت امام حسین نے اسلام کی سربلندی کے لیے قربانی دے کر ثابت کر دیا ہے کہ اسلام کے نام پر مال وجان خاندان کی قربانی کی ضرورت پڑے دریغ نہیں کیا جا سکتا۔ حضرت امام حسین  کی قربانی کسی ایک مکتبہ فکر کے لئے نہیں تھی بلکہ پورے عالم اسلام کے لئے تھی حرمت دین مصطفےٰﷺ کے لئے تھی حضرت امام حسین کے جذبہ قربانی رہتی دنیا تک ایک پیغام ہے چہلم امام عالی مقام کے جلوس سے علامہ سخاوت امی، علامہ سید تنویر شیرازی، سید رضا شاہ بخاری ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہاکہ جب دین مصطفی پر حرف آئے کسی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے اس وقت اتحاد المسلمین کی اشد ضرورت ہے چہلم میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے نائب صدر سید محمود بخاری، سید مسلم رضا ایڈووکیٹ، انجمن امامیہ کے صدر ذوالفقار علی شاہ کاظمی، سرپرست اعلیٰ سید ظہور حسین شاہ کاظمی، تنظیم السادات ڈویژن میرپور کے صدر سید شفیق حسین بخاری، سٹی صدر سید ناصر کاظمی، میاں محمد ٹاؤن کے صدر وممبر سپریم کونسل امامیہ سید مشتاق حسین کاظمی، انجمن امامیہ کے سابق صدر سید سرفراز حسین کاظمی ودیگر شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر سکیورٹی کا سخت انتظام ضلعی انتظامیہ نے کر رکھا تھا انجمن امامیہ کے صدر سید ذوالفقار علی شاہ کاظمی نے تمام مکتب فکر سیاسی وضلعی انتظامیہ کاشکریہ ادا کیا کہ تمام اداروں نے بھرپور تعاون کیا ہے تمام علمائے کرام بالخصوص اہلسنت جماعت نے بھرپور تعاون کیا ہے انہوں نے کہاکہ دل کی اتھاہ گہرائیوں سے ڈپٹی کمشنر ،ایس ایس پی میرپور، اور ڈویژں میرپور کمشنر کا شکریہ ادا کرتے ہیں درس حسینیت سے ہمیں امن بھائی چارے کا درس ملا ہے ہم محبت تقسیم کرنے والے ہیں کیونکہ ہمارے اسلاف سے ہمیں ہمیشہ سے یہ درس ملا ہے کہ دین مصطفی کے پرچم کو تھام رکھیں اس کی سربلندی کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے پاکستان ہماری امن گاہ ہے حضرت امام حسین کا چہلم نہایت عقیدت سے منایا گیا ہے عظمت اہلبیت پر کبھی سمجھوتہ نہیں ہو گا عظمت اہلبیت کے ایمان کا حصہ ہے۔