برطانیہ، مریض کے جگر پر نام لکھنے پر ڈاکٹر معطل ، واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئیں

بدھ 25 دسمبر 2013 16:59

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25دسمبر 2013ء) برطانیہ میں ایک ڈاکٹر کو مریض کے جگر پر اپنا نام لکھنے پر معطل کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی ہاسپیٹلز برمنگھم این ایچ ایس فاؤنڈیشن ٹرسٹ نے تصدیق کی ہے کہ وہ برمنگھم کے کوئین الزبتھ ہسپتال کے ایک سرجن کیخلاف الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ایک اور سرجن نے جب مریض کا معمول کا آپریشن کیا تو اسے مریض کے جگر پر اس سرجن کے نام کے ابتدائی حروف کندہ کئے ہوئے نظر آئے۔ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کی تکمیل تک سرجن کو معطل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :