Live Updates

اپوزیشن لیڈر محمود الرشید دل میں تکلیف کے باعث پی آئی سی منتقل کر دیا گیا ،حالت تسلی بخش ہے‘ ڈاکٹرز،اطلاع ملتے ہی پارٹی رہنما اور کارکنوں کی کثیر تعداد بھی ہسپتال پہنچ گئی ، اسپیکر اور وزیر قانون نے بھی عیادت کی ،عمران خان سمیت دیگر مرکزی رہنماؤں کا ٹیلیفون ،خیریت دریافت اور جلد صحت یابی کیلئے دعا ئیں کی۔ اپ ڈیٹ

جمعرات 26 دسمبر 2013 20:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر۔2013ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید کو دل میں تکلیف کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل کر دیا گیا، اطلاع ملتے ہی پارٹی رہنما اور کارکنوں کی کثیر تعداد بھی ہسپتال پہنچ گئی جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال اور صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ سمیت دیگر نے بھی ہسپتال میں عیادت کی ۔

بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو جمعرات کے روز اچانک دل میں شدید تکلیف محسوس ہوئی جس پر انہیں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں منتقل کر دیا یا ۔ ڈاکٹروں نے انہیں ایمر جنسی میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد سی سی یو IIمیں منتقل کر دیا ہے اور ڈاکٹر کے مطابق انکی حالت تسلی بخش ہے ۔ علاوہ ازیں اطلاع ملتے ہیں تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد بھی ہسپتال پہنچ گئی او رانکی خیریت دریافت کی جبکہ عمران خان سمیت پارٹی کے دیگر مرکزی رہنماؤں نے ٹیلیفون کر کے میاں محمو دالرشید سے انکی خیریت دریافت کی اور انکی صحتیابی کے لئے دعائیں کی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال‘ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان سمیت دیگر نے بھی پی آئی سی میں میاں محمود الرشید کی خیریت دریافت اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات