قومی ٹیم کے آل راؤنڈرشاہد آفریدی بیٹی کی طبیعت خراب ہونے کے باعث وطن واپس پہنچ گئے

جمعرات 26 دسمبر 2013 23:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر۔2013ء) قومی ٹیم کے آل راؤنڈرشاہد آفریدی بیٹی کی طبیعت خراب ہونے کے باعث وطن واپس پہنچ گئے۔ سری لنکا کیخلاف پانچویں ون ڈے میں حصہ نہیں لیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کیمطابق شاہد آفریدی بیٹی کی طبیعت خراب ہونے کے باعث متحدہ عرب امارات سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں اورسری لنکا کیخلاف پانچویں اورآخری ون ڈے میں حصہ نہیں لیں گے پاکستان اورسری لنکا کے درمیان سیریزکا پانچواں اورآخری ون ڈے جمعہ کوابوظہبی میں کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :