بزرگان دین کے فیوض وبرکات اور سرچشمہ ہدایت سے لوگ قیامت تک استفادہ حاصل کرتے رہیں گے‘ علامہ محمد بشیر مصطفوی

جمعہ 27 دسمبر 2013 12:53

میرپور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27دسمبر 2013ء)سید نا غوث الاعظم، حضور داتا گنج بخش علی ہجویری، میاں محمد بخش، پیر نیک عالم شاہ سرکارکی دین اسلام کیلئے خدمات ملت اسلامیہ کے لئے مشعل راہ ہیں آپ کے فیوض وبرکات اور سرچشمہ ہدایت سے لوگ قیامت تک استفادہ حاصل کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ محمد بشیر مصطفوی، قومی بین المذاہب ہم آہنگی کونسل آزاد کشمیر کے آرگنائزر اسحق چوہان نے کیا۔

انہوں نے کہاکہ آج اسلام انہی برگزیدہ ہستیوں کی بدولت زندہ ہے ان بزرگان دین نے اپنے عمل وکردار سے انسانیت کی کایا پلٹ دی لاکھوں لوگوں کے دلوں میں اسلام کی حقیقی شمع روش کی عشق رسول اور محبت مصطفی کے چراغ روش کرکے رہتی دنیا تک احسان عظیم کر دیا۔

(جاری ہے)

ان کے کردار سے متاثر ہو کر لوگ جو ق درجوق دائرہ اسلام میں داخل ہوئے نوجوانوں کے دلوں میں اطاعت الٰہی اور سنت نبویکی پیروی کا جذبہ بیدار ظلمت کدے ختم ہو گئے انسانیت کو آرام وسکون وراحت نصیب ہوئی طریقت، معرفت کا علم ہوا خدا کی خدائی اور مصطفی کی مصطفائی سے عالم اسلام جگمگا اٹھا انہو ں نے کہاکہ اولیاء اللہ کے آستانے روشنی کے مینار ہیں محبت رسول ایمان کی میراث ہے اولیاء اللہ کی تعلیمات پر عمل کر کے ہی ہم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ چار جنوری کو میرپور میں منعقدہ میاں محمد بخش کانفرنس بڑی اہمیت کی حامل ہے اس کانفرنس میں ملک بھر کی عظیم علمی وادبی شخصیات حضرت میاں محمد بخش سوسائٹی کے اکابرین کے ڈی چوہدری اور بابو چوہدری محمد صدیق مبارکباد کے مستحق ہیں کہ وہ ہر سال بڑے اخلاص پیارو محبت کے ساتھ منظم محفل سیف الملوک کا اہتمام کرتے ہیں اور آج کی نوجوان نسل کے دلوں میں عارف کھڑی کی تعلیمات کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔