خیبر ایجنسی ،پولیو ورکرز کے انکار کے بعد ویکسی نیشن کے فرائض خاصہ دار فورس کے سپرد

جمعہ 27 دسمبر 2013 15:24

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27دسمبر 2013ء) خیبر ایجنسی میں انسداد پولیو مہم کے فرائض خاصہ دار فورس کو سونپ دئیے گئے ہیں ۔ خیبر ایجنسی پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق تین روزہ پولیو مہم کا آغاز دو جنوری سے کیا جائیگا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیو ورکرز پر حملوں کے واقعات کی وجہ سے اب خاصادار فورس بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پولیو ورکرز کی معاونت بھی لی جائے گی۔خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کی جانب سے دو پولیو رضاکاروں کو دوران مہم قتل کرنے کے بعد سے آٹھ رضا کاروں نے استعفٰی جبکہ 400 رضاکاروں نے انسداد پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے خاصہ دار فورس کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کے فرائض سونپ دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :