چیچہ وطنی ،70سالہ مسافر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا

جمعہ 27 دسمبر 2013 16:09

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27دسمبر 2013ء) 70سالہ مسافر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا،ذرائع کے مطابق ملتان کے علاقے بدھلہ کا رہائشی انور شاہ نجی کمپنی کی بس میں لاہور جارہا تھا جو کسووال میں بس رکوا کر پیشاب کیلئے نیچے گیا مگر دوبارہ سوار ہوتے ہی اسکی طبیعت خراب ہوگئی جوطبی امدادسے قبل ہی دم توڑ گیا، ساتھ سفر کرنیوالی متوفی کی بیٹی کے مطابق اسکا باپ دل کا مریض تھا،متوفی کی میت ایمبولینس کے ذریعے واپس ملتان روانہ کردی گئی۔