پشاور، اگلے ماہ صوبے کے12اضلاع میں نادار مریضوں کیلئے آنکھوں کی سرجری اور علاج کیلئے مفت کیمپس کا انعقاد کیا جائیگا

جمعہ 27 دسمبر 2013 17:36

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27دسمبر 2013ء) تنظیم للسائل والمحروم اور لیپروسی ،ٹی بی اینڈ بلائنڈنس ریلیف ایسوسی ایشن کے تعاون سے صوبے کے12اضلاع میں نادار مریضوں کیلئے آنکھوں کی سرجری اور علاج کیلئے مفت کیمپس کا انعقاد کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 13جنوری سے24جنوری تک ڈسٹرکٹ ہسپتال چارسدہ،10فروری سے20فروری تک ڈسٹرکٹ ہسپتال کرک،17فروری سے28فروری تک ڈسٹرکٹ ہسپتال بٹ خیلہ،17مارچ سے27مارچ تک سیدو شریف ہسپتال،20مارچ سے31مارچ تک تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال ثمر باغ،7اپریل سے17اپریل تک ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈگر،21اپریل سے30اپریل تک تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال واڑی،5مئی سے11مئی تک رورل ہیلتھ سنٹرداسو،12مئی سے20مئی تک ڈی ایچ کیو بٹگرام،26مئی سے31مئی تک ڈی ایچ کیو الپوری شانگلہ اور9جون سے20جون تک ڈی ایچ کیو ہسپتال چترال میں کیمپس منعقد کیے جائیں گے۔

ان کیمپس میں آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر نادار مریضوں کے علاج اور سرجری کی مفت سہولت مہیاکریں گے۔نادار مریض آنکھوں کے علاج کے لئے مذکورہ کیمپس سے رجوع کریں۔

متعلقہ عنوان :