پشاور،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو سپر وائزر جاں بحق،خاتون سمیت دو زخمی

ہفتہ 28 دسمبر 2013 12:07

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28دسمبر 2013ء) پشاور کے نواحی علاقے متنی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیو سپر وائزر جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایس پی رورل رحیم شاہ کے مطابق متنی ہسپتال کے احاطے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں انسداد پولیو ٹیمکا سپروائزر جاں بحق ہو گیا ، فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا تاہم فوری طور پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں انسداد پولیو مہم نہیں چلائی جا رہی تھی۔