کوئٹہ: پولیو ٹیم پر دستی بم حملہ ، 2 ورکر اور بچی زخمی

اتوار 29 دسمبر 2013 18:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر۔2013ء) کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر دستی بم حملے میں دو ورکر اور ایک بچی زخمی ہو گئی۔ پستون آباد کے علاقے عثمان آباد مٹھا چوک کے قریب محلہ نورزئی میں پولیو ٹیم بچی کو انسداد پولیو کے قطرے پلا رہی تھی کہ نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کر دیا جس سے چار سالہ بچی اور دو پولیو ورکر زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا لیکن ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔