ماسکو،قطب جنوبی کے علاقے میں برف میں پھنسے ہوئے روسی بحری جہاز کو نکالنے کی کوششوں میں خراب موسم آڑے آ گیا

پیر 30 دسمبر 2013 15:39

ماسکو ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30دسمبر 2013ء) قطب جنوبی کے علاقے میں برف میں پھنسے ہوئے روسی بحری جہاز کو نکالنے کی کوششوں میں خراب موسم آڑے آ گیا ،سائنسی مشن پر گامزن اکیڈمک شوکالسکی نامی بحری جہاز 25دسمبر سے انٹارکٹکا میں پھنسا ہوا ہے اور اب تک برف توڑنے والے تین بحری جہاز اس کی مدد کے لیے بھیجے گئے ہیں جوجہاز تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میری ٹائم ایجنسی کے مطابق علاقے میں اس وقت برفانی بارشیں ہو رہی ہیں اور تاحال یہ واضح نہیں کہ آسٹریلوی جہاز کب تک روسی بحری جہاز تک پہنچ پائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز پر 74 افراد سوار ہیں جن میں سائنسدان اور سیاح شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :