چیئرمین بلاول بھٹو کے تاریخ سازخطاب نے مخالفین کی نیندیں حرا م کردیں‘نصیر راٹھور ایڈووکیٹ

پیر 30 دسمبر 2013 15:52

کوٹلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30دسمبر 2013ء) پیپلزٹریڈرزسیل وکوآرڈنیٹرنصیرراٹھورایڈووکیٹ نے کہاہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو کے تاریخ سازخطاب نے مخالفین کی نیندیں حرا م کردی ہیں اورانہیں یہ محسوس ہونے لگاہے کہ بلاول بھٹوپاکستان کے کونے کونے میں عوامی قافلہ کی قیادت کرینگے تونوجوان ان کادست وبازوبن جائینگے نوڈیرومیں شریک چیئرمین آصف علی زرداری اورفریال تالپورکی صدارت میں منعقدہ پی پی پی آزادکشمیرکی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدپرمرکزی قیادت کاایک بارپھراعتماداس بات کااظہارہے کہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید بھٹوازم کے ماننے والے پیپلزپارٹی کے باوقاراورجانثارجیالے ہیں انہوں نے کہاکہ پی پی پی آزادکشمیرحکومت وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدکی قیادت میں اپنی مدت پوری کریگی انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو،شہیدبھٹووشہیدبی بی کی نشانی اورچاروں صوبوں کی زنجیرہیں جن کی قیادت میں پاکستان کی جمہوری قوتیں جمہوریت کے استحکام کے لیے بھرپورکرداراداکرینگی انہوں نے کہاکہ وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدجنوری کے پہلے ہفتہ میں کوٹلی کادورہ کرینگے ان کاشانداراستقبال کیاجائے گاانہوں نے شہیدبے نظیربھٹوکی چھٹی برسی پرانہیں خراج عقیدت بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :