فرانسیسی عدالت نے ملک کے امیر طبقے پر 75 فی صد ٹیکس عائد کرنے کے حکومتی فیصلے کی منظوری دیدی

منگل 31 دسمبر 2013 13:41

پیرس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31دسمبر 2013ء) فرانسیسی عدالت نے ملک کے امیر طبقے پر 75 فی صد ٹیکس عائد کرنے کے حکومتی فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق فرانسیسی حکومت نے ملک کے مالی خسارے کو پورا کرنے کے لئے گزشتہ برس تمام شہریوں پر 75 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا بل پیش کیا تھا جسے ملک کی آئینی کونسل نے غیر آئینی قرار دے کر مسترد کر دیا تھا تاہم بعد ازاں حکومت نے بل میں سالانہ 10 لاکھ یورو سے زائد کمانے والے افراد پر ٹیکس کی شرح 75 فیصد کرنے کی ترمیم کی تھی جسے آئینی عدالت نے منظور کر لیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد امیر ترین افراد کو رواں مالی سال سے ہی اپنی آمدنی پر 75 فی صد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ فرانسیسی عوام کی اکثریت نے عدالت کی جانب سے ٹیکس شرح میں اضافے کو خوش آئند قرار دیا ہے ۔