پنجاب میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ،مجموعی کیسز کی تعداد سات ہو گئی،محکمہ صحت کی خصوصی ٹیمیں متاثرہ بچے کا معائنہ کرنے کے لیے ٹوبہ ٹیک سنگھ روانہ ہو گئیں

منگل 31 دسمبر 2013 21:11

ٹوبہ ٹیک سنگھ/لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31دسمبر۔2013ء) پنجاب میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا جس سے رواں سال پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد سات ہو گئی،محکمہ صحت کی خصوصی ٹیمیں متاثرہ بچے کا معائنہ کرنے کے لیے ٹوبہ ٹیک سنگھ روانہ ہو گئی ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے پیر محل کے رہائشی عمر دراز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

(جاری ہے)

چودہ ماہ کے عمر دراز میں پولیو وائرس کی موجودگی کا پتہ چلا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق چودہ ماہ کے عمر دراز نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے بھی پی رکھے تھے مگر اس کے باوجود پولیو وائرس کا ٹیسٹ لینے پر ان کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ محکمہ صحت کی خصوصی ٹیمیں متاثرہ بچے کا معائنہ کرنے کے لیے ٹوبہ ٹیک سنگھ روانہ ہو گئی ہیں ۔پنجاب میں مجموعی طور پر رواں سال 2013 میں یہ پولیو کا ساتواں کیس ہے۔

متعلقہ عنوان :