باغبان برآمدی پھل کی کوالٹی میں اضافہ کیلئے باغات کوصحتمند رکھیں ،محکمہ زراعت پنجاب کی ہدایت

جمعہ 3 جنوری 2014 14:58

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 3جنوری 2014ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ باغبان ترشاوہ پھلوں کی برآمدات کی ملکی اور غیر ملکی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے باغات کو صحتمند اور توانا رکھیں تاکہ برآمد کیے جانیوالے پھل کی کوالٹی میں اضافہ کیا جا سکے۔ یہ بات نوید عصمت کاہلوں اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی اطلاعات ملتان نے ترشاوہ پھلوں کے ترقی پسند باغبانوں سے ملاقات کے دوران بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے باغبان پودوں کی مناسب غذائی ضروریات، پودوں کی عمر کے لحاظ سے ان کی درست مقدار اور کھادوں کے مناسب استعمال سے صحیح طور پر آگاہی نہیں رکھتے جس کا اثر پودوں کی صحت اور پھل کی خاصیت پر نظر آتا ہے ۔ نوید عصمت نے کہا کہ باغبانوں کو چاہیے کہ وہ کھادوں کا استعمال پودے کی عمر کے مطابق کریں ،نامیاتی کھاد کا استعمال گرم موسم میں نہ کریں کیونکہ اس سے درجہ حرارت میں اضافہ ہو جاتا ہے جس سے پودوں کی جڑوں کو نقصان پہنچتا ہے اور پودا سوک کا شکار ہو جاتا ہے۔ کیمیائی کھادوں کے انتخاب میں تیزابی کھادوں کو ترجیح دیں اور بہتر پیداوار کے حصول کیلئے کھادوں کا متوازن و بروقت استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :