کسی کو اسلامی شعائرکامذاق اڑانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے ،شوکت یوسفزئی، پروفیسرڈاکٹر عبدالرحیم بنگش کو معطل کرکے ان کیخلاف دوسینئربیوروکریٹس پرمشتمل کمیٹی بنادی گئی ہے، وزیر صحت خیبرپختونخوا

بدھ 8 جنوری 2014 21:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8 جنوری ۔2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر صحت شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ کسی کو اسلامی شعائرکامذاق اڑانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے خیبرمیڈیکل کاج میں کینڈا سے آئی ہوئی طالبہ کو حجاب سے متعلق ناشائستہ رویہ اپنانے پر پروفیسرڈاکٹر عبدالرحیم بنگش کو معطل کرکے اس کیخلاف دوسینئربیوروکریٹس پرمشتمل کمیٹی بنادی گئی ہے جس کی رپورٹ کی روشنی میں سخت ترین کارروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

وہ بدھ کے روز خاتون رکن اسمبلی راشدہ رفعت کی طرف سے پیش کئے جانیوالے توجہ دلاؤنوٹس کاجواب دے رہے تھے۔ جس میں کہاگیاتھاکہ خیبرمیڈیکل کالج کے پروفیسرعبدالرحیم بنگش نے کینڈاسے آنے والی طالبہ کوحجاب سے متعلق ناشائستہ زبان استعمال کی اور اسلامی شعائر کامذاق اڑایا اس واقعے سے بیرون ملک پاکستان کی بدنامی ہوئی۔صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہاکہ ہم مسلمان ہیں اور مذکورہ واقعے کاسختی سے نوٹس لیاگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :