حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کل ہوں گے

پیر 2 اپریل 2007 12:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اپریل۔2007ء) چینی کی قیمتوں کے تعین،گنے کے کاشتکاروں کو ادائیگی اور دیگر اہم معاملات پر حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان اہم مذاکرات آج 3اپریل بروز منگل کو ہوں گے تفصیلات کے مطابق حکومت اور شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مابین چینی کی قیمتیں کم کرنے اور کاشتکاروں کو گنے کی ادائیگیوں کے معاملے پر مذاکرات آج تین اپریل کو اسلام آباد میں ہوں گے مذاکرات میں وزارت تجارت،وزارت خوراک و زراعت،وزارت صنعت و پیداوار اور ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے نمائندے شرکت کریں گے اجلاس میں شوگر ملز اور ٹی سی پی کے پاس موجود چینی کے ذخائر چینی کی قیمتیں کم کرنے اور کاشتکاروں کو گنے کی بروقت ادائیگی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :