پشاور بم دھماکے کا مقدمہ درج،31 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا
جمعہ 17 جنوری 2014 11:50
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) پشاور کے تبلیغی مرکز میں دھماکے کے بعد مزید دو بم برآمد کر لئے گئے،نوشہرہ تبلیغی مرکز سے ملنے والے بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔پشاور بم دھماکے کا مقدمہ مچنی روڈ تھانے میں درج کر لیا گیا۔ پشاور میں چارسدہ روڈ پر واقعہ تبلیغی مرکز میں ہونے والے بم دھماکے کے باعث شہر کی فضا سوگوار ہے۔واقعے کا مقدمہ تھانہ مچنی گیٹ میں درج کر لیا گیا ہے،ایف آئی آر نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کی گئی ہے۔پولیس نے شواہد تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔تبلیغی مرکز میں مشکوک بیگ کی اطلاع ملنے پر جائے وقوعہ سے مزید دو بم بھی برآمد کئے گئے ۔ حکام کے مطابق پہلے دھماکے کے بعد جیمرز لگانے کی وجہ سے یہ بم نہ پھٹ سکے۔
(جاری ہے)
نوشہرہ کینٹ کے تبلیغی مرکز سے بھی ایک بم ملا جسے ناکارہ بنا دیا گیا اور ایک مشکوک شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔
پشاور تبلیغی مرکز میں دھماکے کے بعد ملنے والے تینوں بموں میں مماثلت بتائی گئی ہے۔تینوں بم گھی کے ڈبوں میں نصب کئے گئے اور اُن کے ساتھ موبائل فون سیٹ بھی ساتھ لگائے گئے تھے۔تمام بم ایک ہی جیسے وزن کے تھے،گذشتہ روز نماز مغرب کے دوران تبلیغی اجتماع میں ہونے والے بم دھماکے میں آٹھ افراد جاں بحق اور انسٹھ زخمی ہو گئے تھے۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اکتیس افراد کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا،اٹھائیس زخمی زیرعلاج ہیں جن میں دو کی حالت نازک ہے۔ابتدائی رپورٹس کے مطابق دھماکا خیز مواد پہلے سے نصب کیا گیا تھا جسے ٹائم ڈیوائس کے ذریعے اڑایا گیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.