پشاور دنیا میں پولیو وائرس کا گڑھ ہے،عالمی ادارہ صحت

جمعہ 17 جنوری 2014 14:21

پشاور دنیا میں پولیو وائرس کا گڑھ ہے،عالمی ادارہ صحت

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) عالمی ادارہ صحت نے پشاور کو دنیا بھر میں پولیو وائرس کا سب سے بڑامرکز قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ سال 2013 میں پاکستان میں پولیو کیسز میں 90 فی صد سے زائد کا تعلق پشاور سے تھا۔عالمی ادارہ صحت کے اعلامیہ کے مطابق سال 2013 میں پاکستان میں 93 پولیو کیسز سامنے آئے ، 83 کا تعلق پشاور سے تھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس افغانستان کے 13 پولیو کیسز سامنے آئے ان میں سے 12 کا جنیتاتی تعلق بھی پشاور کے خطرناک وائرس سے تھا۔عالمی ادارہ صحت نے پشاور کے سیوریج کے پانی کے 86 نمونے حاصل کیے،72 میں پولیو کا خطرناک وائرس پایا گیا۔ عالمی ادارہ صحت نے سفارش کی ہے کہ صوبائی حکومت پشاور میں بار بارانسدادپولیو مہم چلائے اور ان کی سخت مانیٹرنگ کی جائے تاکہ ملک کیدیگرحصوں میں بچوں تک یہ خطرناک وائرس نہ پھیل سکے ۔

متعلقہ عنوان :