سینیٹ اجلاس، خواجہ سعد رفیق اور نیئر حسین بخاری کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا
جمعہ 17 جنوری 2014 15:38
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17جنوری 2014ء) سینیٹ میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور چیئرمین سینیٹ نیئر حسین بخاری کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، حکومت کا ایوان کو قواعد کے منافی چلانے کا الزام، اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن کا وزیر ریلوے پر مقدمہ میں اثر انداز ہونے کیلئے فون کا الزام جواب میں سعد رفیق نے اعتزاز احسن کو چوروں کا وکیل قرار دیدیا۔
جمعہ کو سینیٹ کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن کھڑے ہوئے اور تقریر شروع کر دی جس پر وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے چیئرمین سینیٹ سے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر رولز کے خلاف ہے، لیڈر آف اپوزیشن وقفہ سوالات کے دوران تقریر نہیں کرسکتے، آپ انہیں بولنے کا کس لئے موقع دے رہے ہیں ، ہمیں رولز پڑھ کر سنائیں جس کے مطابق یہ ایوان چلایا جارہا ہے جس پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آپ بیٹھ جائیں اپوزیشن لیڈر ہیں میں نے اپنے اختیارات کے تحت فلور دیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
بھارت: سیاسی رہنما مختار انصاری کی موت فطری یا 'قتل'؟
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
اینٹی کرپشن عدالت نے پرویزالٰہی اورمحمد خان بھٹی کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 4اپریل کو طلب کرلیا
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.