پشاور میں پولیو کی شرح سب سے زیادہ، عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے بعد صوبائی حکومت کا پولیو مہم کیلئے ایف سی، فوج کی مدد لینے کا فیصلہ

جمعہ 17 جنوری 2014 18:22

پشاور(رحمت اللہ شباب.اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جنوری۔2014ء) خیبرپختونخوا میں پولیو مہم کیلئے پولیس کے ساتھ ساتھ فوج، اور ایف سی کے دستوں کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام سرکاری اور نیم سرکاری سکولوں کے بچوں کے ذریعے بھی اپنی بھائی اور بہنوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی تجویز زیر تجویز ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا کے دارلخلافہ پشاور پولیو وائرس کے حوالے سے سرفہرست ہے، ملک بھر میں مجموعی طور پر 96 کیس رجسٹرڈ کئے گئے ہیں جن میں 80 کے قریب کیسوں کا تعلق پشاور اور فاٹا سے ہے.اسی بات کو مدںطر رکھتے ہوئے عالمی ادارہ صحت نے پشاورسے پانی کے نمونے بھی حاصل کئے تھے.جس میں پولیو وائرس کی موجودگی کے اثرات سامنے آئے ہیں. عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ آنے کے بعد حکومت نے پولیو مہم کو تیز کرنے کیلئے پولیس کے ساتھ ساتھ فوج اور ایف سی کی مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے.

متعلقہ عنوان :